ابنا: امریکی کانگریس نے اسلامی جمہوریہ ایران پرنئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی حکومت کی ان نئي پابندیوں میں کہا گيا ہےکہ ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں کو تیل میں کمی کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ا مریکی کانگریس نے ایران پر پابندیوں کے نئے بل کی بدھ کو منظوری دی ہے۔واضح رہے امریکہ نے متعدد مرتبہ ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں اور اس کا ھدف ایران کو اس کے پرامن ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔ اس سے قبل امریکی کانگریس کے ایک سو تیس اراکین نے صدراوبامہ سے مطالبہ کیا تھا کہ ایرانی کی حکومت کے ساتھ سفارتی سطح پر کام کیاجائے اور پانبدیوں جیسے اقدامات پانچ جمع ایک گروپ کےساتھ مذاکرات پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ ادھر امریکہ میں اگلے برس وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر امریکی کانگریس کے اراکین ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرکے صیہونی لابیوں کی مالی امداد سے بہرہ مند ہوناچاہتے ہیں۔ ایران کے خلاف امریکہ کی نئي پابندیوں سے پتہ چلتا ہےکہ امریکی حکومت ایران کے تعلق سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447395
امریکی کانگریس نے اسلامی جمہوریہ ایران پرنئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی حکومت کی ان نئي پابندیوں میں کہا گيا ہےکہ ایران سے تیل خریدنے والے ملکوں کو تیل میں کمی کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔